مولانا فضل الرحمان طالبان اور عمران خان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں: پرویز خٹک

مولانا فضل الرحمان طالبان اور عمران خان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ...
مولانا فضل الرحمان طالبان اور عمران خان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں: پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان طالبان اور عمران خان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لئے انہیں یہودی ایجنٹ قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مولانافضل الرحمان اب مذہبی کم، سیاسی زیادہ ہوگئے ہیں اور اقتدار کے مزے میں سب کچھ بھول چکے ہیں، اب وہ اقتدار کے بغیر رہ نہیں سکتے تاہم صوبہ خیبرپختونخوہ میں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکتی۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی بڑی سیاسی قوت ہے جس نے حالیہ عام انتخابات میں عوام کو ایک منشور دیا ہے اور ہم اپنے منشور پر عمل کرکے دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف خطے کو درپیش مسائل اور شدت پسندی کے مسئلے کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر امریکہ افغانستان میں طالبان کے سا تھ بات چیت کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھائے ہیں جس کے باعث مولانا فضل الرحمان طالبان اور عمران خان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لئے انہیں یہودی ایجنٹ قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

نوشہرہ -