مدھیہ پردیش میں مدارس اور اردو میڈیم سکولوں میں گیتا کی تعلیم لازمی قرار

مدھیہ پردیش میں مدارس اور اردو میڈیم سکولوں میں گیتا کی تعلیم لازمی قرار
مدھیہ پردیش میں مدارس اور اردو میڈیم سکولوں میں گیتا کی تعلیم لازمی قرار

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہاءپسند تنظیم بی جے پی کی حکومت نے مدارس اور اردو میڈیم سکولوں میں ہندو مت کی مقدس کتاب ”بھگوت گیتا“ کی تعلیم لازمی قرار دے دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اردو میڈیم سکولوں اور مدارس پر بھی بلا تفریق ہوگا۔ ریاست کی مسلم تنظیموں نے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے اور اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اگر یہ فیصلہ برقرار رکھنا چاہتی ہے تو پھر ہندی میڈیم اور مشنری سکولوں میں گیتا کی طرح قرآن کی تعلیم بھی لازمی قرار دی جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس