القاعدہ اور اس کے اتحادیوں سے لاحق خطرات برقرار ہیں: امریکہ

القاعدہ اور اس کے اتحادیوں سے لاحق خطرات برقرار ہیں: امریکہ
القاعدہ اور اس کے اتحادیوں سے لاحق خطرات برقرار ہیں: امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ شکست کے قریب ہے تاہم القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے خطرات ابھی بھی برقرار ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ شکست کے قریب ہے، القاعدہ کی اہم قیادت کمزور پڑ چکی ہے تاہم القاعدہ اور اس کے اتحادیوں سے لاحق خطرات ابھی بھی برقرار ہیں۔