خبردار! اگلی مرتبہ ٹیلکم پاﺅڈر استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، اگر کینسر جیسی سنگین ترین بیماری سے بچنا ہے تو جسم کے اس حصے پر کبھی بھی نہ لگائیں

خبردار! اگلی مرتبہ ٹیلکم پاﺅڈر استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، اگر ...
خبردار! اگلی مرتبہ ٹیلکم پاﺅڈر استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، اگر کینسر جیسی سنگین ترین بیماری سے بچنا ہے تو جسم کے اس حصے پر کبھی بھی نہ لگائیں

  


نیویارک(نیوزڈیسک) گرمیوں کے موسم میں ٹیلکم پاﺅڈر کا استعمال عام ہوتا ہے اور ہم اپنے جسم کے ہر حصے پر اسے چھڑکتے ہیں جہاں پسینہ بکثرت آتا ہو لیکن اب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنے سے آپ کو کینسر جیسی بیماری بھی لاحق ہوسکتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ٹیلکم پاﺅڈرکا کہنا ہے کہ اس میں موجود کیمیکل کی وجہ سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے اور بالخصوص بچوں کی جلد کو یہ بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔1991ءمیں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اگر خواتین اسے اپنے اعضاءریسہ میں لگائیں تواس سے اووریز (بیضہ دانی) کا سرطان ہوسکتا ہے۔انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ نے2006ءکی رپورٹ میں بھی خبردار کیا ہے کہ خواتین کے نازک حصوں پر ٹیلکم پاﺅڈر لگانے سے کینسر کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خواتین کو ٹیلکم پاﺅڈر کے استعمال میں انتہائی احتیاط کرنی چاہیے۔1982ءمیں ہاروڈ کے ایک پروفیسر ڈاکٹر ڈینیال کریمر نے 215اووری کے کینسر والی خواتین کا موازنہ صحت مند خواتین کے ساتھ کیا۔اس کا کہنا ہے کہ جن خواتین نے ٹیلکم پاﺅڈر استعمال کیا تھا ان میں اووری کے کینسر کے امکانات دیگر خواتین کی نسبت دوگنے تھے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...