مشکوک افراد کی سرگرمیاں، نیلم منیر نے پولیس سے مدد مانگ لی

مشکوک افراد کی سرگرمیاں، نیلم منیر نے پولیس سے مدد مانگ لی
مشکوک افراد کی سرگرمیاں، نیلم منیر نے پولیس سے مدد مانگ لی

  


لاہور(ویب ڈیسک) مشکوک افراد کی طرف سے ہراساں کرنے پر اداکارہ نیلم منیر نے پولیس طلب کرلی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیلم منیر ڈرامہ سیریل”کیسی خوشی لے کے آیا چاند“کی ریکارڈنگ کے لئے شاہ نور سٹوڈیو جانے لگیں کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر وہ گلبرگ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں چیک اپ کرانے کے لئے چلی گئیں جہاں دو خواتین اور تین افراد نے انہیں دیکھتے ہی کسی کو موبائل پربتایا کہ ہاں نیلم منیر یہی ہے جس کے بعد وہ تمام لوگ ان کا پیچھا کرتے رہے۔

روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق چار لوگ پیچھا کرتے ہوئے ان کے ہوٹل میں پہنچ گئے، جہاں انہوں نے استقبالیہ سے تصدیق کی کہ کیا نیلم منیر یہاں ٹھہری ہوئی ہیں۔ ہوٹل پہنچنے پر جب نیلم منیر کو معلوم ہوا کہ وہ لوگ ان کا پیچھا کرتے ہوئے ہوٹل تک پہنچ گئے ہیں تو انہوں نے پولیس کواطلاع کردی جس نے ہوٹل آنے والے مشکوک افراد کی فوٹیج لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔نیلم منیر نے بتایاکہ مشکوک اور پراسرار افراد کی اس حرکت کے بعد میں نے ہوٹل تبدیل کرلیا اور اپنی مصروفیات بھی محدود کردی ہیں تاہم میں اس واقعہ سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوں لیکن یہ ضرور سوچ رہی ہوں کہ آخر یہ کون لوگ تھے اور ان کی اس حرکت کا کیا مقصد تھا۔

مزید : تفریح


loading...