نوجوان لڑکی کی ذہنی معذور سے شادی، چند ماہ بعد ہی طلاق لے لی لیکن پھر 5 سال بعد اپنے اس سابق شوہر کو اغواءکیا اور زبردستی دوبارہ شادی کرلی، اس حرکت کے پیچھے اصل وجہ کیا تھی؟ جان کر کوئی بھی مرد گھبراجائے

نوجوان لڑکی کی ذہنی معذور سے شادی، چند ماہ بعد ہی طلاق لے لی لیکن پھر 5 سال بعد ...
نوجوان لڑکی کی ذہنی معذور سے شادی، چند ماہ بعد ہی طلاق لے لی لیکن پھر 5 سال بعد اپنے اس سابق شوہر کو اغواءکیا اور زبردستی دوبارہ شادی کرلی، اس حرکت کے پیچھے اصل وجہ کیا تھی؟ جان کر کوئی بھی مرد گھبراجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک معذور اور ذہنی مریض شخص سے چند سال قبل طلاق لینے والی خاتون کے دل میں اس کی ’محبت‘ ایک بار پھر ایسی جاگی کہ دوبارہ شادی کیلئے بے قرار ہو گئی اور جب کوئی صورت بنتی نہ نظر آئی تو سابقہ خاوند کو اغواءکر کے اس کے ساتھ شادی کر لی۔ یقینا آپ حیران ہونگے کہ معذور اور ذہنی مسائل کے شکار فرد کیلئے کسی خاتون کے دل میں محبت کا ایسا حیرت انگیز جذبہ کیسے بیدار ہو سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب یہ مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا تو مدراس ہائیکورٹ کے جج پی این پرکاش بھی ایسی ہی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے چنائی شہر سے تعلق رکھنے والا منوج نامی نوجوان سماعت اور گویائی سے محروم ہے جبکہ ذہنی مسائل کا شکار بھی ہے۔ اس کے والد نے 2008 ءمیں اس کی شادی پریا درشنی نامی لڑکی سے کروا دی۔ شادی کے چند ماہ بعد ہی پریا نے یہ کہہ کر طلاق لے لی کہ منوج کو تو شادی کا مطلب ہی معلوم نہیں۔

سیریل کلر کے بعد سیریل دولہا بھی آگیا، ایک نہیں، دو نہیں، چار بھی نہیں! کتنی لڑکیوں کو اپنی دلہن بنالیا؟ جان کر مَرد حسد میں مبتلا ہوجائیں گے
دو سال قبل منوج کے والد کی وفات ہو گئی۔ یہ شخص انتہائی مالدار صنعت کار تھا اور اپنی ساری دولت مرنے سے قبل اپنے معذور بیٹے منوج کے نام منتقل کر گیا تھا۔ پریا درشنی کو جب یہ معلوم ہوا کہ اس کا سابقہ شوہر اربوں روپے کا مالک بن گیا ہے تو اس کی رال ٹپکنے لگی۔ اس لالچی خاتون نے منوج کی دولت ہتھیانے کیلئے کچھ رشتہ داروں کی مدد سے اسے خصوصی افراد کے ایک مرکز سے اغواءکر لیا اور اس کے ساتھ دوبارہ شادی بھی رچا لی۔ چالاک خاتون اور اس کے ساتھیوں نے منوج سے کروڑوں کی جائیداد کی منتقلی کے کاغذات پر دستخط بھی کروا لیے۔
جب عدالت کے سامنے یہ مقدمہ پیش کیا گیا تو جسٹس پی این پرکاش نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ پریا درشنی نے ایک معذور اور ذہنی مسائل کے شکار شخص سے طلاق لینے کے 8 سال بعد دوبارہ اس سے شادی کر لی تھی۔ بعد ازاں یہ بات مزید حیرانی کا باعث بنی کہ اس نے منوج کو اغوا کر کے اس کے ساتھ شادی بھی کرلی تھی۔
پولیس کی تحقیقات میں پریادرشنی کی ساری سازش بے نقاب ہو گئی۔ عدالت کے حکم پر نہ صرف پریا درشنی کو گرفتار کر لیا گیا بلکہ اس کی بہن کے بوائے فرینڈ ، اور کچھ دیگر رشتہ داروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ عدالت نے شادی کروانے والے پادری جانمل راج سے بھی جواب طلب کر لیا ہے کہ اس نے یہ مشکوک شادی کیسے کروائی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -