اس لڑکی کی عمر دراصل کتنی ہے؟ انٹرنیٹ پر کوئی بھی جواب کو سچ ماننے کیلئے تیار نہیں، کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں؟

اس لڑکی کی عمر دراصل کتنی ہے؟ انٹرنیٹ پر کوئی بھی جواب کو سچ ماننے کیلئے تیار ...
اس لڑکی کی عمر دراصل کتنی ہے؟ انٹرنیٹ پر کوئی بھی جواب کو سچ ماننے کیلئے تیار نہیں، کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپانی فیشن ماڈل ریسا ہیراکو نے دنیا بھر میں ہلچل مچارکھی ہے، اور اس ہلچل کی وجہ ان کی عمر کے بارے میں سامنے آنے والا حیران کن انکشاف ہے۔ اگرچہ ان کا تروتازہ چہرہ اور دلکش خدوخال بھی حیران کرنے کے لئے کافی ہیں مگر جب لوگ یہ جانتے ہیں کہ کھلتے پھول جیسی اس دلکش ماڈل کی اصل عمر کیا ہے تو ان کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ جاتے ہیں۔ ہیراکو بظاہر تو 20 سے 22 سال کی نظر آتی ہیں لیکن آپ بھی یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ان کی اصل عمر 45 سال ہے۔

وہ اپنے انسٹاگرام پیج پر باقاعدگی سے اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں اور ہر تصویر میں کسی نوعمر کھلنڈری لڑکی جیسی نظر آتی ہیں۔ ریسا ہیراکو کی ڈھلتی عمر میں کھلتی جوانی کی تصاویر نے لاکھوں افراد کو ان کا مداح بنادیا ہے۔ جاپانی، کوریائی اور چینی مداحوں کے علاوہ امریکی اور یورپی میڈیا میں بھی ان کے چرچے ہیں۔ اگر آپ بھی ریسا ہیراکو کی حیران کن خوبصورتی اور جوانی کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کے انٹرنیٹ بلاگ یا انسٹاگرام اکاﺅنٹ کو فالو کرسکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -