31 اگست تک ریفنڈز کی ادائیگی کا وعدہ ہر حال میں پورا کیا جائے: پیاف

31 اگست تک ریفنڈز کی ادائیگی کا وعدہ ہر حال میں پورا کیا جائے: پیاف

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ31 اگست تک ریفنڈز کی ادائیگی کا وعدہ ہر حال میں پورا کیا جائے۔ بزنس کمیونٹی ریفنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث تاریخ کے بد ترین بحران کا شکار ہے۔ چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے گزشستہ روز سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب کے ہمراہ صنعتکاروں کے ایک بڑے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ امسال ٹیکس کولیکشن بہتر ہونے کے باوجود انڈسٹری کے ا یف بی آر کے تحت سیلز ٹیکس ریفنڈ ، کسٹم ریبیٹ اور انکم ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پھنسے ہزاروں ملین روپے کے ریفنڈز نہیں دیے جا رہے ۔

بزنس کمیونٹی کے 200 سے 250 ارب روپے کے ریفنڈز رکے ہوئے ہیں۔ کیش فلو کے رک جانے سے گزشستہ سال کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں 13.42 فیصد کمی آئی ہے جبکہ مد مقابل بنگلہ دیش کی برآمدات میں 11.82 فیصد اضافہ ہو اہے۔ چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ جولائی تا اپریل 2345 ارب ر وپے کی ریکارڈ ریونیو وصولی کے باوجود ایکسپورٹرز ریفنڈ سے محروم ہیں جس سے بزنس کمیونٹی کے آئندہ کے کے لائحہ عمل شدیدمتا ثر ہورہے ہیں، جس وجہ سے متعد دیونٹس بند ہو چکے ہیں اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سیئنر وائس چئیرمین تنویر احمد صوفی اورخواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے کی برآمدات کے ریفنڈز ابھی تک جاری نہیں کئے گئے انڈسٹری کا کیش فلو رکنے کی وجہ سے 40 فیصد تک انڈسٹریل کیپیسٹی بیکار ہو گئی ہے جس سے بیروزگاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے انھوں نے کہا کہ31 اگست تک ایکسپورٹرز کے تمام ریفنڈز بلا امتیاز اور غیر جانب دارانہ فوری ادائیگی کا حکومتی وعدہ ہر حال میں پورا کیا جائے.

مزید : کامرس


loading...