دبئی ائیرپورٹ پر ایمرٹس کی پرواز کو حادثہ‘ کمپنی کا وضاحتی بیان

دبئی ائیرپورٹ پر ایمرٹس کی پرواز کو حادثہ‘ کمپنی کا وضاحتی بیان

لاہور(پ ر) ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق مورخہ 3 اگست 2016 کو مقامی وقت کے مطابق پونے ایک بجے ایمریٹس کی پرواز اEK-521 کو لینڈنگ کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ اس واقعے کے دوران ایمریٹس اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بروقت اقدام کے باعث تمام مسافروں اور جہاز کے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ یہ جہاز بوئنگ 777-300 رجسٹریشن اے6۔ ای ایم ڈبلیو سے چلنے رالز رائس ٹرینٹ 800 انجنز کا حامل ہے جو بھارتی شہر تھیرووانا تھاپورم کے ٹرائیونڈرم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی آرہا تھا۔ اس جہاز میں 282 مسافر اور عملے کے 18 افراد سوار تھے۔ ایمریٹس کے عملے کی جانب سے تمام مسافروں کی ہر ممکن طریقے سے معاونت کی گئی۔ اس پرواز کے 157 مسافروں کو دبئی میں اتار دیا گیا اور گزشتہ شام وہ ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئے۔ 107 مسافروں نے اپنا سفر جاری رکھنے کو ترجیح دی اور بدستور ایئرپورٹ کی حدود میں موجود رہے۔

جہاں انہیں کھانے کی ہلکی پھلکی اشیاء ، عارضی قیام گاہوں سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ ایمریٹس نے ان افراد کو اگلی ممکنہ پروازوں کے لئے دوبارہ بک کرلیا۔ 13 مسافروں نے اپنا سفر جاری رکھنے سے قبل دبئی میں کچھ روز قیام کا انتخاب کیا جس پر ایمریٹس نے انہیں ہوٹل کی رہائش اور دیگر تعاون فراہم کیا۔ پانچ مسافروں کو ہلکے زخموں کے ساتھ مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اسٹاف متعین کیا گیا ۔ ہم اپنے متاثرہ صارفین کی ہر ممکن دیکھ بھال جاری رکھیں گے ۔ ایمریٹس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عزت مآب جناب شیخ احمد بن سعید المختوم نے جہاز کے عملے سے ملاقات کی جو محفوظ ہیں۔ کیبن عملے میں شامل ایک شخص کو گزشتہ روز اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم اس کی حالت بہتر ہے اور آج وہ مقامی اسپتال سے ڈسچارج ہوجائے گا۔ ایمریٹس اپنے کیبن عملے کے لئے متعین اسٹاف کو سرگرم کرچکی ہے۔

مزید : کامرس


loading...