ایف پی سی سی آئی اور ایمپرا کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) اور الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز رائٹز ایسوسی ایشن(ایمپرا) کے درمیان تجارتی سرگرمیاں ،خبروں،ذرائع ابلاغ کے پیشہ وار افراد کے ساتھ تجارتی معلومات کے تبادلے ، کاروباری برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔ ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چےئرمین میاں رحمان عزیز اور ایمپرا کے صدر آفتاب چوہدری نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہورمیں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ۔اس موقع پرمیاں رحمان عزیز نے ایمپرا ممبران کے لئے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز اور بیرون ملک اعلیٰ تعلیم و پروفیشنل تربیت کے لئے تعاون کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے پروڈیوسرز اور دیگر صحافیوں کے لیے ٹریننگز و سکالر شپس کے لیے بھی تعاون کرنے کا اعلان کیا۔
ایف پی سی سی آئی ریجنل چےئرمین نے مزید کہاکہ ایم اویو کا مقصد دونوں فریقین میں تجارتی سر گرمیوں ،ایکسپورٹ میں اضافے اور انڈسٹری میں نئی ٹیکنالوجی کے متعارف کروانے میں میڈیا کا تعاون حاصل کرنا ہے جو موجودہ دور میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ایمپرا کے صدر آفتاب چوہدری نے کہاکہ وہ میاں رحمان عزیز نے بہت شکر گزار ہے کہ ان نے ایمپرا ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور ایمپرا ممبران کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمپرا کے تمام ممبر ایف پی سی سی آئی کے ساتھ کاروباری برادری کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کرئے گئے۔تقریب میں شاہد رشید،حارث خان،عتیق چوہدری،محمد علی قریشی،ابو بکر،عمران اسلم،قیصر شریف،عمر جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔