افشاں جی کا اپنے مشہور فلمی گانوں کی دوبارہ ریکارڈنگ کا آغاز

افشاں جی کا اپنے مشہور فلمی گانوں کی دوبارہ ریکارڈنگ کا آغاز
 افشاں جی کا اپنے مشہور فلمی گانوں کی دوبارہ ریکارڈنگ کا آغاز

  


لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ افشاں جی نے اپنے مشہور فلمی گانوں کی دوبارہ ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ان ری مکس گانوں کی ریکارڈنگ کا آغاز گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں کردیاگیا ایک ملاقات کے دوران افشاں جی نے کہاکہ وہ اپنے ان فلمی گانوں کو ری مکس کررہی ہیں جنہوں نے دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کی ان گانوں کی ویڈیوز بھی بنائی جائیگی جنہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا جائیگا افشاں جی نے کہاکہ ان کے ان گانوں نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بہت زیادہ شہرت حاصل کی تھی اور انہی گانوں کی وجہ سے فلموں کو کامیابی ملی۔افشاں جی نے مذیدکہاکہ میوزک انڈسٹری میں ابھی بھی اچھا گانے والے موجود ہیں جو فلموں کے لیئے ابھی بھی اچھے گیت گاسکتے ہیں۔

مگر ان کو بہتر طریقے سے پرموٹ نہیں کیا جارہا حکومت کو بھی چاہیئے کہ میوزک انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کے لیئے بہتر اقدامات کیئے جائیں اور سرکاری سطح پر میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد کو پرموٹ کیا جائے تاکہ میوزک انڈسٹری مذید تباہی سے بچ سکے اور اصل حقدار بہتر انداز سے پرموٹ ہوسکیں۔

مزید : کلچر


loading...