طارق طافوکی دھماکے دار انٹری نے میوزک ورلڈ کے لانچنگ شوکو بچالیا

طارق طافوکی دھماکے دار انٹری نے میوزک ورلڈ کے لانچنگ شوکو بچالیا

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار طارق طافونے دھماکے دار انٹری دے کر نجی میوزیکل کمپنی کے لانچنگ شوکو بچالیا،غیرمعروف سنگرز کی انٹریز سے عوام بورہورہی تھی اختتام سے کچھ دیر قبل طارق طافونے شیرمیانداد خان،افتخار ٹھاکر ،علی عباس اور شفق بابر کے ساتھ انٹری دی،تفصیلات کے مطابق میوزک کمپنی نے ٹاپ ٹونٹی کے نام سے البم کی لانچنگ کا انعقاد مقامی ہال میں کیا جس کی پبلسٹی میں شاہدہ منی،فریحہ پرویز،رابی پیرزادہ،شیرمیاں دادخان،شگفتہ اعوان،طارق طافو،سلیم کامران سمیت چند غیرمعروف گلوکاروں کا نام استعمال کیاتھا جبکہ چند غیرمعروف گلوکاروں کے علاوہ کسی بھی نامور گلوکار نے شرکت نہ کی۔

طارق طافو، شیرمیاندادخان،افتخار ٹھاکر،علی عباس،شفق بابر اور منورچاند نے ناقص انتظامات پر میوزک ورلڈ کے آرگنائزر خالق چشتی کی سرزنش بھی کی شیرمیاندادخان بھی تصویر بنوانے کے بعد غائب ہوگئے۔جبکہ گلوکارفریحہ پرویز ،رابی پیرزادہ،شگفتہ اعوان اور سلیم کامران نے شومیں شرکت نہیں کی۔نئے گلوکاروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے شوز مقبولیت کی بجائے ذلت کا باعث بنتے ہیں اور ہماری پرموشن بھی اچھے طریقے سے نہیں ہوتی اس طرح کی میوزک کمپنیاں میوزک انڈسٹری کی تباہی کی ذمہ دار ہیں جو گلوکاروں کو سبزباغ دکھا کراورپیسے لے کر لانچنگ شوز منعقد کرواتی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...