گلوکارہ فرازیہ خان کا نوحوں کی ریکارڈنگ کا آغاز

گلوکارہ فرازیہ خان کا نوحوں کی ریکارڈنگ کا آغاز

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ فرازیہ خان نے نوحوں کے البم کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔ ان نوحوں کی ریکارڈنگ کا آغاز گذشتہ روز راک سٹوڈیومیں کیا گیا جسے ریکارڈسٹ ایم طارق ناز ریکارڈ کررہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران فرازیہ خان نے بتایاکہ اس سے قبل ان کا آڈیو البم ریلیز ہوچکاہے جسے بیحد پسندکیاگیاتھا اس البم میں انہوں نے ری مکس گیت شامل کیئے تھے۔انہوں نے کہاکہ ان کا یہ نوحوں کا البم محرم الحرام میں ویڈیو ڈی وی ڈی پر ملک بھرمیں ریلیز کیاجائیگا۔

فرازیہ خان نے مذیدکہاکہ نوجوان نسل میں گلوکاری کا رجحان بڑھتا جارہاہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہاہے بس اس کو بہتر پرموشن کی ضرورت ہے۔بہت جلد وہ اپنے دوسرے میوزک البم کی ریکارڈنگ کا آغاز بھی جلد کردیں گی۔

مزید : کلچر


loading...