سہراب خان کی دوحہ قطرمیں محمد رفیع شومیں پرفارم کرنے کے بعد وطن واپسی

سہراب خان کی دوحہ قطرمیں محمد رفیع شومیں پرفارم کرنے کے بعد وطن واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی چینل کے معروف پروگرام ’’خبردار‘‘ کے لیڈ سنگر سہراب علی خان دوحہ قطرمیں محمد رفیع شومیں پرفارم کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے۔اس شو کا انعقاد گذشتہ دنوں دوحہ قطرمیں سکل ڈیویلپمنٹ سنٹر میں پنجاب میوزک گروپ نے کیا اس شوکے آرگنائزر نزاکت علی خان تھے جو اس سے قبل بھی متعدد شوزمنعقد کرواچکے ہیں اس میوزک نائٹ میں بھارتی اور پاکستانی گلوکاروں جن میں نیہاپرشاد،فہمیدہ رضوان،شیام موہن ،سونوخان اور پاکستان سے سہراب علی خان نے پرفارم کیا۔اس پروگرام کی کمپئیرنگ FM107 قطر کی اردوسروس کی اناؤنسر وپروڈیوسر فرزانہ صفدر نے کی۔وطن واپسی پرسہراب علی خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ انہوں نے اس شومیں محمد رفیع مرحوم کے مقبول عام گانے سنائے جنہیں بیحد سراہاگیا ۔
انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی وہ دوحہ میں محمد رفیع کے شوزمیں پرفارم کرچکے ہیں مگر اس دفعہ انہیں بیحد پذیرائی سے نوازا گیا۔

مزید :

کلچر -