ریو اولمپکس: نیپال کی گوریکا سنگھ کم عمر ترین اور ازبکستان کی اوکسانا چوسو وتینا معمر ترین اتھلیٹ قرار

ریو اولمپکس: نیپال کی گوریکا سنگھ کم عمر ترین اور ازبکستان کی اوکسانا چوسو ...
ریو اولمپکس: نیپال کی گوریکا سنگھ کم عمر ترین اور ازبکستان کی اوکسانا چوسو وتینا معمر ترین اتھلیٹ قرار

  


ریوڈی جنیرو(نیوز ڈیسک)ریو اولمپکس میں نیپال کی 13سالہ گوریکا سنگھ کم عمر ترین اولمپئن کا اعزاز پائیں گی جبکہ 41 برس کی ازبکستانی اوکسانا چوسو وتینا معمر ترین اتھلیٹ ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپال کے 7 رکنی دستے میں13 سالہ تیراک گوریکا سنگھ شامل ہیں۔ وہ ریو گیمز میں حصہ لینے والی سب سے کم عمر ایتھلیٹ بن جائیں گی۔ نیپالی میڈیا گوریکا کو اولمپکس میں اپنے ملک کے لیے میڈل جیتنے کی واحد امید بھی قرار دے رہا ہے۔ نوعمر ایتھلیٹ نے بھارت میں منعقدہ جنوبی ایشیائی سیف گیمز میں چار میڈلز جیتے تھے۔دوسری جانب41 سالہ ازبک اوکسانا چوسووتینا ریوگیمز میں حصہ لینے والی سب سے عمر رسیدہ جمناسٹ بننے جارہی ہیں۔ وہ بیجنگ اولمپکس میں بھی چاندی کا تمغہ جیت چکیں اور اسے اپنی بہترین یاد قرار دیتی ہیں۔

مزید : کھیل


loading...