سعودی شہزادی پر پیرس میں چوروں کاحملہ،ملزمان ساڑھے آٹھ لاکھ پاونڈ کی قیمتی ترین گھڑی چھین کر فرار

سعودی شہزادی پر پیرس میں چوروں کاحملہ،ملزمان ساڑھے آٹھ لاکھ پاونڈ کی قیمتی ...
سعودی شہزادی پر پیرس میں چوروں کاحملہ،ملزمان ساڑھے آٹھ لاکھ پاونڈ کی قیمتی ترین گھڑی چھین کر فرار

  


پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی شہزادی سے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں نامعلوم افراد نے حملے کے دوران ساڑھے آٹھ لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً پاکستانی ساڑھے گیارہ کروڑ )مالیت کی قیمتی ترین گھڑی لوٹ لی ہے ۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق دو نامعلوم افراد نے پیرس کے لوو میوزیم کے قریب سعودی شہزادی پر حملہ کیا اور ان سے گھڑی چھین کر فرار ہو گئے ہیں ،سعود ی قونصل خانے کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے ۔دونوں ملزمان سعودی شہزادی سے ’رچرڈ مل ‘کی انتہائی قیمتی گھڑی چھیننے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔چوروں سے نمٹنے والی پیرس کی خصوصی فورس ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے جبکہ ملزمان تاحال چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔پولیس کاکہناہے کہ سعودی شہزاد ی بالکل ٹھیک اور اس حملے کے دوران انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاہے ۔جبکہ سعودی قونصل خانے کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے ۔

فرانس کے دارلحکومت سعودی شہزادی واحد شاہی شخصیت نہیں ہیں جن پر حملہ کیا گیاہے جبکہ اس سے قبل 2014میں شہزادہ عبدالعزیز بن فہد بھی اس کا شکار ہو چکے ہیں ،ان پر حملے کے دوران ملزمان نے دو لاکھ پاﺅنڈ چھین لیے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...