اداکارہ و پرفارمر آفرین کی شالیمار تھیٹر میں زبردست پرفارمنس

اداکارہ و پرفارمر آفرین کی شالیمار تھیٹر میں زبردست پرفارمنس
 اداکارہ و پرفارمر آفرین کی شالیمار تھیٹر میں زبردست پرفارمنس

  


لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرآفرین کی شالیمارتھیٹر میں زبردست پرفارمنس،شائقین نے دل کھول کر داد دی۔شالیمار تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’’شوخیاں‘‘ میں اداکارہ آفرین کی ڈانس پرفارمنس کو پسند کیا جا رہاہے ۔شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پرآفرین نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے ہمیشہ کامیابی ملی ہے۔ ڈرامے میں دیگر فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا مزہ آرہاہے۔ ’’شوخیاں‘‘کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔ آفرین نے بتایا کہ جہاں تک فلموں میں کام کی بات ہے تو ایسا کردار کرنا چاہتی ہوں جو لوگوں کے لئے سبق آموز ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کیلئے ڈانس میں مہارت بہت ضروری ہے۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی میں اس وقت فلم اور سٹیج دونوں شعبوں میں مصروف ہوں۔عید پر عام نمائش کے لئے پیش کی جانے والی پشتوفلم میں ایک جاندار رول میں نظر آؤں گی اس فلم میں میرے مقابل ارباز خان ہیرو ہیں۔

مزید : کلچر


loading...