خوبرو اداکارہ کاجول 42 برس کی ہوگئیں
ممبئی( آن لائن ) حسین آنکھوں اور دلکش مسکراہٹ والی اداکارہ کاجول کی آج 42 ویں سالگرہ ہے۔کاجول پانچ اگست 1974 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ اداکار تنوجا اور فلمساز شومْو مکھرجی کی بیٹی کاجول نے بالی ووڈ نگری میں خود کو منوایا۔ کاجول کو شہرت فلم "بازی گر" سے ملی۔شاہ رخ کے ساتھ ان کی جوڑی کو شائقین نے بے حد سراہا۔ "کبھی خوشی کبھی غم" ، "دل والے دلہنیا لے جائیں گے" ، "کچھ کچھ ہوتا ہے " اور "فنا" کاجول کی مشہور فلمیں ہیں۔1999 میں کاجول نے اداکار اجے دیوگن کو زندگی کا ساتھی بنا لیا۔ کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی آج بھی فلم بینوں کے دلوں پر سحر طاری کیے ہے۔
چھ بار فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی کاجول کو پدما شری اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔