اینی میٹڈ فلم ’’تین بہادر ریوینج آف بابا بالم‘‘ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

اینی میٹڈ فلم ’’تین بہادر ریوینج آف بابا بالم‘‘ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز

لاہور(فلم رپورٹر) اینی میٹڈ فلم ’’تین بہادر ریوینج آف بابا بالم‘‘ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔بچوں میں اچھائی کی امنگ جگانے،ہمت بڑھانے اور دنیا کو بچانے ایک بار پھر تین بہادر آرہے ہیں۔’’تین بہادر ‘‘کے سیکوئل میں اداکار بہروز سبزواری ،اداکارہ سروت گیلانی ، احمد علی بٹ ، زیبا شہناز ، علی گل پیر اور معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفی صداکاری کریں گے جبکہ موسیقی گلوکار شیراز اپل نے ترتیب دی ہے۔تین بہادر ایسے باہمت تین بچوں کی کہانی ہے جو ایک ایسے محلے میں رہتے ہیں جو کہ جرائم کا گڑھ ہے، ناقابل یقین سپر پاورز کی مدد سے یہ تین بچے اپنے معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر کے شر سے نجات دلاتے ہیں۔فلم کے کرداروں میں سعد، کامل اور آمنہ کیساتھ مٹھو ہے جو دوستوں کیساتھ مل کر ہر مشکل کا سامنا کرے گا۔

واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تین بہادر‘ پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم تھی جسے ملک بھر میں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بھرپور پذیرائی ملی۔

مزید : کلچر


loading...