شوبزکے افق کا درخشاں ستارہ بننا چاہتی ہوں،رمشا نصرت

شوبزکے افق کا درخشاں ستارہ بننا چاہتی ہوں،رمشا نصرت

لاہور(فلم رپورٹر)شوبزمیں نووارد اداکارہ وماڈل رمشا نصرت نے بتایاکہ وہ شو بزکے افق کا درخشاں ستارہ بننا چاہتی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شوبزمیں نئے لوگوں کی آمد خوش آئندہے یہ نئے لوگ اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیئے شوبزمیں ان ہوتے ہیں اگر ان کی بہتر طریقے سے پرموشن کی جائے تو یہی لوگ کچھ عرصے میں ہی انڈسٹری کے کامیاب اداکار بن کر ابھرت ہیں ۔رمشا نصرت نے کہاکہ وہ شوبزانڈسٹری میں اپنے پاؤں جمانے کے لیئے باقاعدہ اداکاری کی ٹریننگ لے رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ گلوکاری میں بھی اپنا نام بنائیں گی جس کے لیئے انہوں نے فلم انڈسٹری کے نامور موسیقار سے تربیت لینی شروع کردی ہے۔رمشانصرت نے مذیدکہاکہ وہ شوبزکی ہر فیلڈ میں حصہ لیں گی اور سب کو دکھا دینگی کہ ان کے اندر ٹیلنٹ موجود ہے جس کا استعمال بھی وہ بخوبی کرنا جانتی ہیں انشا ء اللہ آنے والا وقت ان کا ہے اور وہ جلد شوبز کا دمکتا ستارہ بن جائیں گی۔

مزید : کلچر


loading...