زبیر الیاس اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کیلئے پاکستان پہنچ گئے

زبیر الیاس اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کیلئے پاکستان پہنچ گئے
 زبیر الیاس اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کیلئے پاکستان پہنچ گئے

  


لاہور(فلم رپورٹر)موسیقار انٹیرٹینمنٹ کمپنی سنگاپور کے ڈائریکٹر،معروف گلوکار و کمپوزر زبیر الیاس اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔ زبیر الیاس آج کل مقامی سٹوڈیو میں اپنی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا نیا گانا مشرقی اور مغر بی موسیقی کا حسین امتزاج ہے جو شایقین موسیقی کیلئے ایک نئی جہت ثابت ہوگا۔ان کاکہنا ہے کہ اس ہفتے کے دوران اپنی آڈیو ریکارڈنگ مکمل کرنے کے فوری بعد اس کی وڈیو پر کام کا آغاز کریں گے۔ زبیر الیاس گزشتہ ایک دہائی سے سنگا پور میں بھارت، بنگلادیش، نیپال، ملائیشیا اور تھائی لینڈ سمیت خطے کے صف اول کے فنکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ تھائی لینڈ اور سنگاپور میں بحیثیت سولو گلوکار اور پیانو پلئیر متعدد کنسرٹس میں پرفارم کر چکے ہیں ۔

زبیر الیاس نے لندن کالج آف میوزک سے ماسٹر ڈگری لے رکھی ہے۔

مزید : کلچر


loading...