اجوکاء تھیٹر کے ساتھ دورہ بھارت انتہائی کامیاب رہا،اداکارکامران مجاہد

اجوکاء تھیٹر کے ساتھ دورہ بھارت انتہائی کامیاب رہا،اداکارکامران مجاہد

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار کامران مجاہد کو پی ٹی وی لاہور مرکز کے نئے شو’’نوٹنکی فیملی‘‘میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز داکارہ ثناکے ہمراہ ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔کامران مجاہد نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دورہ بھارت انتہاء کامیاب رہا ۔میں وہاں اجوکاء تھیٹر کی ٹیم کے ساتھ ڈراموں میں پرفارم کرنے گیا تھا۔ میں فلم،ٹی وی اورسٹیج پر باقاعدگی سے کام کررہا ہوں۔ان دنوں الحمرا کلچرل کمپلیکس میں زیرنمائش ڈرامے میں کام کررہا ہوں جبکہ اس سے پہلے شالیمار تھیٹر میں بھی کام کرچکا ہوں۔

تھیٹر پر کام کرنے کا تجربہ کافی خوشگوار ہے کیونکہ اس سے پہلے میں نا ن کمرشل تھیٹر میں باقاعدگی سے کام کرچکا ہوں اور کئی بار مجھے بھارت میں بھی ڈرامہ کرنے کا موقع ملا۔ڈائریکٹر شاہد عزیز کی زیر تکمیل ڈرامہ سیریل’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘میں یادگار کردار میں نظر آؤں گا۔اس ڈرامہ سیریل کے رائٹر آصف حنیف مہر ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں فلموں میں کم لیکن معیاری کردار ہی کررہا ہوں۔میری ایک فلم’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید : کلچر


loading...