ڈاکٹر عشرت العباد سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات،صوبے میں امن امان کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

ڈاکٹر عشرت العباد سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات،صوبے میں امن امان کے لیے ...
 ڈاکٹر عشرت العباد سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات،صوبے میں امن امان کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن امان کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاوس میں ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل اولین ترجیح ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دیں ،صوبے میں ترقیاتی عمل تیز کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی شہر کا دورہ کر کے بارشوں کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا تھا۔

مزید :

کراچی -