منیشا کوئرالہ فلم کی شوٹنگ کیلئے چڑیا گھر پہنچ گئیں

منیشا کوئرالہ فلم کی شوٹنگ کیلئے چڑیا گھر پہنچ گئیں
 منیشا کوئرالہ فلم کی شوٹنگ کیلئے چڑیا گھر پہنچ گئیں

  


ممبئی( آن لائن )بولی وڈ کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ کافی عرصے سے اسکرین پر نظر نہیں آرہیں۔اس کی وجہ انہیں فلمیں نہ ملنا ہے یا کچھ اور یہ تو وہی بتا سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں منیشا کوئرالہ کی چند تصاویر جاری ہوئی ہیں جس میں وہ چڑیا گھر میں نظر آرہی ہیں اور کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق منیشا چڑیا گھر اپنی تنہائی مٹانے یا خوش ہونے نہیں گئی تھیں بلکہ وہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں وہاں پہنچی تھیں۔

فلم کا نام اور مزید کرداروں کے بارے میں مکمل معلومات ابھی حاصل نہیں ہوئی ہیں،تاہم شوٹنگ کے دوران منیشا اپنی ٹیم کے ہمراہ کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں۔

مزید : کلچر


loading...