ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے،سول سوسائٹی نے پنجاب حکومت کو درخواست دے دی

ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے،سول سوسائٹی نے ...
ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے،سول سوسائٹی نے پنجاب حکومت کو درخواست دے دی

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی)افغانستان میں پنجاب حکومت کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے پنجاب حکومت کو درخواست دے دی گئی ہے۔جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حساس نوعیت کا واقعہ ہے اس لیے اس واقعہ کی پنجاب حکومت انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیکر اس عدالتی تحقیقات کرائی جائے،جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے وزیر اعلی آفس چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری کو درخواست دی گئی ہے۔

مزید : لاہور


loading...