منشیات کے معمولی مقدمات کے ملزم جیل نہیں جائیں گے،اصلاحی پروگرام شروع

منشیات کے معمولی مقدمات کے ملزم جیل نہیں جائیں گے،اصلاحی پروگرام شروع
منشیات کے معمولی مقدمات کے ملزم جیل نہیں جائیں گے،اصلاحی پروگرام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)منشیات کے معمولی مقدمات میں ملوث ملزمان اب جیل نہیں جائیں گے۔سیشن عدالت نے ایک ماہ کاتربیتی کورس متعارف کرادیاہے،پہلے مرحلے میں پروبیشن آفیسرکی زیرنگرانی 60ملزمان کی تربیت شروع ہوگئی ہے۔معاشرتی برائی منشیات کی روک تھام کے لئے شعوراجاگرکرنے کیساتھ ساتھ ملزمان کی اصلاح کی جائے تواس لعنت سے چھٹکارہ ممکن ہے۔سیشن عدالت نے بھی منشیات کے معمولی مقدمات میں ملوث ملزمان کوپابندسلاسل کرنے کی بجائے ا ±ن کی اصلاح کرنے کافیصلہ کیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے پہلے مرحلے میں تقریبا60 ملزمان کوپروبیشن آفیسرکے حوالے کردیاہے۔پروبیشن آفیسرثمینہ حنیف ملزمان کی اصلاح سے مطمئن ہیںاور ان کا کہنا ہے کہ اصلاحی کورس میں ملزمان کو15روزبعدایک دن کے لئے حاضرہونا پڑتاہے جس میں ان کی سرگرمیوں اورمصروفیات سے متعلق استفسارکیاجاتاہے۔ ملزمان بھی قیدکی بجائے اصلاحی کورس شروع ہونے پر خوش ہیں،اس حوالے سے ملزمان کاکہناتھاکہ اب وہ کبھی منشیات کوہاتھ نہیں لگائیں گے۔ عدلیہ کی طرح اگر دیگر ادارے بھی اپنے اپنے دائرہ کارمیں دلچسپی سے کام کریں تووہ دن دورنہیں جب معاشرے سے منشیات سمیت دیگرجرائم کامکمل خاتمہ ہوجائے گا.

مزید :

لاہور -