سمیع اسلم کے رن آؤٹ ہونے کا بہت دکھ ہوا:اظہر علی

سمیع اسلم کے رن آؤٹ ہونے کا بہت دکھ ہوا:اظہر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (آئی این پی)پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سمیع اسلم کے رن آؤٹ ہونے کا بہت دکھ ہوا، بدقسمتی سے میں نے انھیں رن آٹ کروا دیا، یہ ایک اور بوجھ تھا جو مجھے اپنی اننگز میں برداشت کرنا پڑا، نوجوان کھلاڑی سمیع اسلم کی بیٹنگ شاندار تھی ۔اپنے ایک انٹرویو میں اظہر علی نے کہا کہ جب سمیع اسلم آؤٹ ہوئے تو ہم دونوں بڑا اچھا کھیل رہے تھے اور ہمارے پاس مزید لمبی اننگز جاری رکھنے کا موقع تھا۔ ایسی چیزیں ہو جاتی ہیں، لیکن مجھے اس لیے زیادہ دکھ ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑی ہیں، اور سنچری بنانے کے بہت قریب پہنچ گئے تھے۔میں نے پوری کوشش کی اور میرا خیال ہے کہ سمیع اسلم نے بھی بہت اچھی اننگز کھیلی، جس کا مجھے بھی بہت فائدہ ہوا۔ دوسرا کانٹا اظہر علی کا میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہو جانا تھا۔ اس کے بارے میں انھوں نے کہا کہ آخری گیند پر آؤٹ ہو جانا میرے لیے بہت مایوس کن تھا، لیکن پھر بھی ملک سے باہر سکور کرنا ہمیشہ خوش گوار ہوتا ہے۔ اگر میں ناٹ آ ؤٹ واپس آتا تو اچھا ہوتا، اور صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ٹیم کو نفسیاتی فائدہ ہوتا، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔برطانوی حالات میں آپ ہر وقت امتحان کی زد میں ہوتے ہیں، خاص طور برطانوی بولنگ کے سامنے، جو آج بھی شاندار رہی۔ آپ کو رنز بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔