وائلڈ کارڈ پر انٹری مارنیوالا پاکستانی دستہ برازیل پہنچ گیا

وائلڈ کارڈ پر انٹری مارنیوالا پاکستانی دستہ برازیل پہنچ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپکس 2016کے مقابلوں میں وائلڈ کارڈپر انٹری مارنے والا پاکستانی دستہ برازیل کے شہرریو پہنچ گیا۔ تاریخ کا پہلاموقع ہے جب کوئی پاکستانی ایتھلیٹ اولمپک کیلئے کوالیفائی نہیں کرپایا۔تفصیلات کیمطابق کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ اولمپک گیمز کا میلہ برازیل میں سج رہا ہے 5 سے21 اگست تک برازیل کے مختلف شہروں میں شیڈول گیمز میں207 ممالک کے 10293 کے قریب ایتھلیٹس کی شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستان کا ایک بھی ایتھلیٹ براہ راست کوالیفائی نہیں کر پایا۔ صرف7کھلاڑی وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے اولمپکس کا حصہ بنیں گے جبکہ دستے میں10آفیشلز بھی شامل ہیں ایتھلیٹکس،شوٹنگ اور سوئمنگ سمیت کسی بھی میدان میں میڈل تو دور دوسرے رانڈ کی بھی توقع نہیں۔ تاریخ میں پاکستان کایہ سب سے مختصر اولمپک دستہ ہو گا تین بار کی چیمپئن ہاکی ٹیم بھی اولمپک سے باہر ہے۔ سرکاری بے اعتناعی اور غلط منصوبہ بندیوں کو ماہرین اس غیر معمولی تنزلی کی وجہ قرار دیتے ہیں۔ ملک میں کھیلوں کی زبوں حالی کا سبب وسائل کی کمی، فیڈریشنز اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔

پاکستان کا کھیلوں کا بجٹ بنگلہ دیش سری لنکا اور افغانستان سے بھی کم ہے پھر بھی یہاں اولمپکس میڈل کی توقع رکھی جاتی ہے رہی سہی کسر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزارت کے افسران دورے کر کے شاہ خرچیوں پر نکال دیتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...