ابھی تو میں جوان ہوں، سرینا ولیمز کا ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد

ابھی تو میں جوان ہوں، سرینا ولیمز کا ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد

ریوڈی جنیرو(آئی این پی)سرینا ولیمز نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے امکان کو مسترد کر دیا،سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ چھٹی بار اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہدف ہے، عالمی نمبر ایک پلیئر ریو آنے سے قبل ساتویں بار ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔ جس سے انھوں نے اوپن ایرا میں اسٹیفی گراف کے 22گرینڈ سلم جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا، اگروہ لگاتار دوسری بار سنگلز اور چوتھی بار ڈبلز میں اپنی بہن وینس ولیمز کے ساتھ اولمپکس میں طلائی تمغہ پاتی ہیں تو بھی ان کا ریکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نظر نہیں آتا، 34سالہ کھلاڑی نے کہا کہ میں ہر دن جو کام انجام دیتی ہوں مجھے اس سے محبت ہے، میں کورٹ میں موجود ہوتے ہوئے لطف اندوز ہوتی ہوں، مجھے مقابلہ کرنے میں لطف آتا ہے۔اپنے کیریئر کی تیسری دہائی میں موجود سرینا نے کہا کہ میں قریب میں کوئی ایسا لمحہ نہیں دیکھ رہی جب کہوں کہ مزید ایسا نہیں کرنا چاہتی، میں ہمیشہ ہی کورٹ میں اپنی پوری طاقت صرف کرتی ہوں، چار سال پہلے لندن میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں انھوں نے ویمنز ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں گولڈ میڈل کو اپنے گلے کی زینت بنایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...