افغان کرکٹ لیگ،پی سی بی کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری

افغان کرکٹ لیگ،پی سی بی کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے افغان کرکٹ لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا ہے۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کو واضح کیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے خود ذمہ دار ہوں گے۔افغان کرکٹ لیگ نو اگست سے کابل میں شروع ہو رہی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناصر جمشید،سلمان بٹ،کرامران اکمل،محمد آصف،خالد لطیف اور محمد سمیع کو افغان کرکٹ لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کیاہے۔بورڈ حکام کی جانب سے مذکورہ کھلاڑیوں کو واضح کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی سکیورٹی کے خود ذمہ دار ہونگے، جبکہ افغان کرکٹ لیگ 19اگست تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...