ریویو اولمپکس، ہمارے نائب قونصلر کا کسی سے جھگڑا نہیں ہوا:روس

ریویو اولمپکس، ہمارے نائب قونصلر کا کسی سے جھگڑا نہیں ہوا:روس

ریوڈی جنیرو( آن لائن )برازیل میں روسی سفارت خانے نے ریو پولیس کی اس اطلاع کی تردید کی ہے کہ اولمپکس کے میزبان شہر میں اس کے نائب قونصلر کا ایک چور کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جو کہ لڑائی کے دوران مارا گیا ۔ایک بیان میں سفارت خانے نے کہا کہ ریو ڈی جنیرو میں روسی قونصلیٹ جنرل کا کوئی نمائندہ کسی ایسے حملے کی کوشش میں ملوث نہیں تھا جس کے نتیجے میں ملزم مارا گیا ،بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام سفارتی ملازمین روسی شہری ہیں ، ان کے روسی نام ہیں جو کہ مبینہ حملے میں شامل نہیں ہیں۔ریو ڈی جنیرو کے شعبہ قتل نے کہا کہ نائب قونصلر نے مبینہ حملے کا جواب دیا ، یہ اعلیٰ پیمانے کا واقعہ اس شہر میں تازہ ترین واقعہ ہے جہاں 58ہزار پولیس اہلکار اور فوجی گیمز کے دوران امن برقرار رکھنے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...