انگلینڈ کیخلاف بڑا سکور،بلے بازوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا : ثقلین مشتاق

انگلینڈ کیخلاف بڑا سکور،بلے بازوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا : ثقلین مشتاق

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن میں جاری ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف بہترین اسکور کے لیے بلے بازوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ 'بلے بازوں کو کریز پر ٹھہرنا ہوگا اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا'۔ان کا کہنا تھا کہ 'انگلش بلے باز تکنیکی اعتبار سے مضبوط ہیں، وہ بھی وکٹ پر کھڑے ہوکر لمبی اننگز کھیل سکتے ہیں۔ اگر انھیں پہلی اننگز میں پاکستانی باؤلرز کے خلاف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے تو ان کو بھی مشکل پیش آسکتی ہے'۔ثقلین کا یاسر شاہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس ٹیسٹ میں واپسی کرتے ہوئے گزشتہ میچ میں ہونے والی خراب کارکردگی کا ازالہ کر سکتے ہیں۔یاسر شاہ نے اولڈ ٹریفورڈ میں ناقص باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی سرزمین میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلر بن گئے تھے۔انگلینڈ کے کپتان الیسٹرکک نے پہلی اننگز میں سنچری اور جوروٹ نے 254 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جبکہ دوسری اننگز میں دونوں بلے بازوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے نصف سنچریاں بنائی تھیں۔جوروٹ کو اس فتح گر اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...