کوئٹہ، بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ، صدرمملکت کی بطور مہمان خصوصی شرکت

کوئٹہ، بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ، صدرمملکت کی ...

کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ میں جشن آزادی کی مناسبت سے پہلی بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا 7 روز جاری رہنے والے شوٹنگ مقابلوں میں ملک بھر سے سو سے زائد مرد وخواتین شوٹرز نے حصہ لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز پہلی بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے جبکہ ان کے ہمراہ گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی ، وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض تھیچیمپین شپ کا افتتاح مہمانان تقریب نے فائر شوٹنگ کر کے کیا ۔

صدر مملکت نے مقابلے کے انعقاد پر حکومت بلوچستان اور پاک فوج کو سراہا۔ملک بھر سے آئے شوٹرز نے مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کیا۔سات روز جاری رہنے والے شوٹنگ مقابلوں میں ملک بھر سے سو سے زائد شوٹرز حصہ لے رہے ہیں ۔ مقابلوں کے دوران کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...