گال ٹیسٹ ، ہیراتھ کی کینگروز کیخلاف ہیٹرک ، دوسرے لنکن باؤلر بن گئے

گال ٹیسٹ ، ہیراتھ کی کینگروز کیخلاف ہیٹرک ، دوسرے لنکن باؤلر بن گئے

گال (آئی این پی)سری لنکا کے سپنر رنگنا ہیراتھ اپنے ملک کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بولر بن گئے ،ہیراتھ نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف گال میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 106 رنز ہی بنا سکی ۔106 رنز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کا سب سے کم سکور بھی ہے۔اس اننگز میں آسٹریلیا کی سات وکٹیں مجموعی سکور میں صرف آٹھ رنز کے اضافے کے دوران گریں ،ہیراتھ نے ایڈم ووگز کو کیچ، پیٹر نیول کو بولڈ اور مچل سٹارک کو ایل بی ڈبلیو کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ان سے قبل سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز نوان زوئسا کو حاصل تھا۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ اس اننگز میں آٹھ آسٹریلوی بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں داخل نہ ہو سکا۔سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ کے علاوہ پریرا نے بھی چار وکٹیں لیں جبکہ منداکن اور فرنینڈو کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔اس میچ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں مینڈس اور میتھیوز کی نصف سنچریوں کی بدولت 281 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...