امریکی فضائی کمپنی شعیب ملک کا سامان بوسٹن ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی

امریکی فضائی کمپنی شعیب ملک کا سامان بوسٹن ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) امریکی فضائی کمپنی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا سامان بوسٹن سے دبئی کی فلائٹ پر منتقل کرنا بھول گئی جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا نجی ٹی وی کے مطابق شعیب ملک امریکی فضائی کمپنی کی پرواز سے امریکی شہر بوسٹن سے دبئی آئے تھے جس کے بعد وہ سیالکوٹ پہنچے اس دوران امریکی فضائی کمپنی ان کا سامان بوسٹن ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ آئی ۔

شعیب ملک نے بتایا کہ میں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرنی تھی تاہم اپنا سامان جس میں کرکٹ کٹ بھی شامل ہے نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ تین روز سے سیالکوٹ میں موجودہوں تاہم سامان واپس نہیں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ فضائی کمپنی کے حکام سے رابطہ کرنے کے بعد امریکی کمپنی نے امارات ایئر لائن کی مدد سے ہفتہ کو سامان ملنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...