پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کی سپورٹس کیلنڈرکی منظوری

پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کی سپورٹس کیلنڈرکی منظوری

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کا تیسرا سالانہ اجلاس ریاض فتیانہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، اسلام آباد، واپڈا، ریلوے، اور وومن ونگ کے نمائندہ نے شرکت کی، اجلاس میں 2016کا سپورٹس کیلنڈر منظور کیا گیا، کیلنڈر کے مطابق ستمبرمیں انٹرنیشنل کوچ کو پاکستان بلایا جائے گا جو ملک بھر کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے، اکتوبر میں انٹرنیشنل ایونٹ منعقد کیا جائے گا جس میں بچوں کی ٹیمیں شرکت کریگی، اکتوبر ہی میں جونیئر اور سینئر انٹرنیشنل چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا، اجلاس میں سالانہ اخراجات کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ چاروں صوبوں سمیت واپڈا، پولیس، ریلوے اور اسلام آباد کے الحاق کی منظوری دیدی گئی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبوں اور محکموں کو مکمل ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر سید طاہر نواز شاہ،نائب صدر میاں صٖفدر حسین، سیکرٹری جنرل چودھری ظہور احمد دیگر نے شرکت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...