ٹولنٹن مارکیٹ میں گندگی کے ڈھیر،تعفن پھیلنے لگا،صارفین مشکلات کا شکار
لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )ٹولنٹن مارکیٹ میں حفظانِ صحت کے اصولوں کے بغیر بنایا گیا مرغی کا گوشت، بھنبھناتی مکھیاں اور گندگی کے ڈھیروں سے اْٹھتا تعفن خریداروں کے لیے وبالِ جان بن گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق ٹولنٹن مارکیٹ کا شمار لاہور کی بڑی پولٹری مارکیٹوں میں ہوتا ہے جہاں روزانہ کروڑوں روپے کا لین دین کیا جاتا ہے لیکن مارکیٹ کی حالت ایسی ہے کہ چند لمحے سانس لینا محال ہے۔
جگہ جگہ مرغیوں کی آلائشیں، گوشت پر مکھیوں کی بھنبھناہٹ اور خون آلود گوشت ٹولنٹن مارکیٹ کی پہچان بن گیا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ سارا دن گندگی کے ڈھیر مارکیٹ میں پڑے رہنے سے شدید تعفن پیدا ہوجاتا ہے اور ایسی صورتحال میں اگر بارش ہوجائے تو شدید بدبو کی وجہ سے سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔دکانداروں نے بتایا کہ مارکیٹ کی صفائی سے متعلقہ اداروں نے سنگین صورتحال کے حوالیسے چھپ سادھ رکھی ہے۔