گرانفروشوں کے خلافکارروائی جاری،مزید 101پکڑے گئے

گرانفروشوں کے خلافکارروائی جاری،مزید 101پکڑے گئے

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے984مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر25 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ29,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،58افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر101افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے37افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...