حکومت وقت سے پہلے انتخابات کو دعوت دے رہی ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

حکومت وقت سے پہلے انتخابات کو دعوت دے رہی ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور( نمائندہ خصوصی) ایڈ وئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ہٹ دھرمی سے وقت سے پہلے عام انتخابات کو دعوت دے رہی ہے ‘ ٹی او آرز کا مسئلہ حل نہیں ہوگا تو کسی بھی وقت عام انتخابات ممکن ہو سکتے ہیں قوم حکمرانوں کے ’’لولی پاپ ‘‘کے جھانسوں میں نہیں آئیگی ‘جن حکمرانوں پر خو کر پشن اور لوٹ مار کے مقدمات ہیں ان سے ملک میں کسی بھی صورت شفاف احتساب کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

‘عمران خان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر نیوالی (ن) لیگ خود قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ۔ کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں صرف تحر یک انصاف ہی نہیں تمام اپوزیشن جما عتیں احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کو چاہیے وہ فوری طور پر ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کر ے اور ملکی معاملات کو آگے بڑھایا جائے ورنہ تمام مسائل اور بحرانوں کی ذمہ داری (ن)لیگ کی حکومت پر عائد ہو گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...