گدا گری اور اغواء کے واقعات کے خلافتوجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع

گدا گری اور اغواء کے واقعات کے خلافتوجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے صوبائی دارالحکومت میں گداگری اور بچوں کے اغوا کی وارداتوں پر توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے چوراہوں، درگاہوں اور بڑی مساجد کے باہر گداگر مافیا نے مسلسل ڈیرے جما رکھے ہیں اور بھیک مانگنے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے یہ بچے کون ہیں؟ کہیں یہ اغوا شدہ بچے تو نہیں؟ پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیوروان گداگروں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کرتے۔ اخبار کی خبر کے مطابق لاہور میں 32 گروہ موجود ہیں جو پولیس کی ملی بھگت سے بھیک منگوانے کا دھندا کرواتے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں کی بھیک منگوانے کے لئے باقاعدہ بولی لگتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...