واہگہ ٹاؤن اور چائنہ سکیم میں صفائی آگاہی سرگرمیاں،کیمپ لگائے گئے

واہگہ ٹاؤن اور چائنہ سکیم میں صفائی آگاہی سرگرمیاں،کیمپ لگائے گئے

لاہور( جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے جمعہ کے روز مختلف صفائی آگاہی سرگرمیوں کے دوران واہگہ ٹاؤن اور چائنہ سکیم کے علاقوں میں آگاہی کیمپ لگا کر شہریوں کو ضروری معلومات فراہم کی گئیں۔ آگاہی سرگرمیوں کا مقصد موسمِ برسات میں صفائی کی اہمیت پر زور دینا اور ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماحول کو صاف رکھنے کی ترغیب دینا تھا۔ البیراک ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے صفائی کے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں تاہم عوام الناس کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔ شہری صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ گلیوں اور سڑکوں پر پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ بارش کے بعد پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ کا باعث نہ بنے۔ بارش کے پانی میں ڈینگی مچھر کی افزائش مزید خطرات سے دوچار کر سکتی ہے۔ چائنہ سکیم میں گھر گھر مہم کے دوران رہائشیوں میں آگاہی ہدایت نامے تقسیم کیے گئے اور خالی جگہوں اور پلاٹوں کی بجائے مہیا کردہ کوڑا دانوں کے استعمال پر زور دیا گیا۔ سینئر منیجر آپریشنز حسین کارتال کی سربراہی میں ڈینگی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...