ڈی سی او کا دورہ مصطفی آباد اور دھرمپورہ،ڈینگی مہم کا جائزہ لیا

ڈی سی او کا دورہ مصطفی آباد اور دھرمپورہ،ڈینگی مہم کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے مصطفی آباد اور دھرم پورہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے وہاں پر کا م کر نے والے ملازمین کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔