عوام حکومت کی پالیسیوں سے سخت تنگ ہیں،مرزا رمضان بیگ
لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ عوام حکومت کی پالیسوں سے تنگ ہیں لیکن حکمران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں غربت ،بے روزگاری اور نا انصافی سے تنگ آئے ہوئے عوام خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں نے سب اچھا نظر آنے کی عینک لگا رکھی ہے اور اُن کی تمام تر توجہ اپنے اقتدار کو طول دینے پر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا گیا ہے ہسپتالوں کی حالت زار سب کے سامنے ہے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں لیکن حکومت کی توجہ پلوں اور سڑکوں پر مرکوز ہے عوامی مسائل کو حل کرنے پر کوئی توجہ ہی نہیں ہے۔