مسلم لیگ(ن) کا عمران کے خلافریفرنس بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،عمر کسانہ

مسلم لیگ(ن) کا عمران کے خلافریفرنس بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،عمر کسانہ

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے اور وزیرا عظم کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ن لیگ نے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے اور پانامہ لیکس سے میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا شوشہ چھوڑا ہے

۔ لیکن عوام کو تمام حقائق معلوم ہیں اور وہ (ن )لیگ کے کسی ڈرامے پر یقین نہیں کریں گے ۔(ن) لیگ کی جانب سے جو الزامات لگائے گئے ہیں انکی عمران خان بہت پہلے وضاحت کر چکے ہیں ۔عمران خان نے جتنے پیسے آف شور کمپنی میں لگائے تھے وہ نکا ل کر واپس بھی کر دیے تھے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ بیرون ملک فلیٹ اور بنی گالا کی رہائش پربھی قوم کے سامنے وضاحت کی جا چکی ہے اس کے بعد پھر ن لیگ کی طرف سے ایسا شور شرابہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...