کپتان عمران خان کی جمہوری جنگ ریاست بچائے گی،غلام محی الدین دیوان

کپتان عمران خان کی جمہوری جنگ ریاست بچائے گی،غلام محی الدین دیوان

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف آز اد کشمیر کے جنر ل سیکرٹری ممبر قا نو ن ساز اسمبلی غلام م محی الد ین دیوان نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کی جمہوری جنگ ریاست بچائے گی۔حکمران اپنی سیاست اورسول آمریت بچانے کیلئے ایڑی چوٹی کازورلگارہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی تحریک ریاست اورمعیشت بچانے کیلئے ہے۔اگرلوٹ کھسوٹ کرنیوالے قومی مجرم آج انصاف اوراحتسا ب کے کٹہرے میں نہ آئے توپھرقیامت تک نہیں آئیں گے۔ملک میں بدامنی بدترین بدانتظامی اورانتقامی سیاست کاشاخسانہ ہے۔کرپشن کاکینسر ہومیوپیتھک کی دواسے نہیں صرف آپریشن سے ختم ہوگا۔ عوام جمہوریت نہیں موروثی سیاست سے بیزار ہیں۔

اورکپتان عمران خان کی کال پرشاہراہوں پرآنے کیلئے بیقرار ہیں۔پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کوانڈراسٹیمیٹ کرنیوالے عنقریب اپنی عقل کاماتم کررہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کیلئے لوہاگرم تھا ،عمران خان نے توصرف ہتھوڑا مارا ہے ۔''انتہاپسندانہ نظریات'' حکمران کس کی زبان بول رہے ہیں ۔شریف برادران نے اپنے ہردوراقتدار محض اپنے بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے میں قومی اقدارکاتقدس پامال جبکہ پاکستان کی قومی سیاست اورمعیشت کوبدحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کی طرح پاکستان کے اپنے وزیراعظم نے اپنے وطن اورہم وطنوں کو انتہاپسندی کاطعنہ جبکہ اعتدال پسندی کادرس دیا ۔پاکستانیوں سے بڑاکوئی اعتدال اورامن پسند نہیں،اگر دنیا نے انتہاپسند وں کودیکھنا ہے توجموں کشمیر میں بھارتی درندوں کودیکھے جوآزادی کے پروانوں کی موت کاپروانہ جاری کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...