پی پی انسانی حقو ق ونگ کا اغواء کی وارداتوں کے خلافاسمبلی کے سامنے مظاہرہ

پی پی انسانی حقو ق ونگ کا اغواء کی وارداتوں کے خلافاسمبلی کے سامنے مظاہرہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام بچوں کے بڑھتے ہوئے اغواء اور قتل کے واقعات کے خلاف اسمبلی ہال کے سامنے مظاہر ہ کیا گیا مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے رہنما ء آصف خان، لاہور کے رہنماء نصیر احمد ، فائزہ ملک ایم پی اے، شیخ علی سعید، بشریٰ ملک، ابو ہاشمی،عثمان الحق قریشی، نوین بخاری، کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پنجاب اور خصوصاً لاہور بچوں کے لیے دہشت کی آماجگاہ بن چکا ہے پنجاب میں 600 سے زائد بچے اغواء ہو چکے ہیں۔اور حکمران ڈھٹائی سے ان واقعات سے انکاری ہیں۔

پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق 2015 سے لے کر جولائی 2016 تک 1808 بچے اغواء ہوئے اور 1000 سے زائد بچے بازیاب ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کا موقف ہے کہ 6 ماہ کے دوران 600 سے زائد بچے اغواء اور قتل ہوئے جبکہ پولیس کی رپورٹ میں بھی 600 سے زائد بچے لاپتہ ہیں لیکن پولیس اپنی جعلی کارکردگی دیکھانے کے لیے بازیاب ہونے والے بچوں کے متعلق بتا رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...