مجلس علماء پاکستان اگست کا پورا مہینہ آزادی کے حوالے سے منائے گی،عبدالخبیر آزاد

مجلس علماء پاکستان اگست کا پورا مہینہ آزادی کے حوالے سے منائے گی،عبدالخبیر ...

لاہور (خبر نگار خصوصی)تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطیب امام بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد(وچیئر مین مجلس علماء پاکستان) نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ نے ہمیں نعمت عظمیٰ کے طور پر عطاء فرمایا اس پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سجد ہ شکر ادا کرے،14اگست ہمیں اپنے ان علماء اکابرین ،بزرگان دین،اور تمام قومی، ملی،سیاسی، مذہبی راہنماؤں، اورہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے زعما ،نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں، بھائیوں ، بہنوں، بیٹیوں اور بچوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ مل کر اس وطن کیلئے جدو جہد کی اوراپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں ،تب جا کر یہ ملک حاصل کیا گیا ،اور آج ہم آزادی اور سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔اجلاس میں مختلف ضلعوں سے آئے ہوئے علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے اس خوشی کے موقع پر میں بحیثیت چیئر مین مجلس علماء پاکستان، یہ اعلان کرتا ہوں کہ’’ مجلس علماء پاکستان،، ملک بھر میں یہ پورا مہینہ ماہ اگست آزادی کے حوالے سے منائے گی ،مجلس علماء پاکستان کے تحت مختلف اجتماعات ،سیمینار اور پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا،جس میں علماء طلباء اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانان اس میں حصہ لیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...