پی ایچ اے یونین کے الیکشن کی تیاریاں زوروں پر،تین جماعتیں میدان میں

پی ایچ اے یونین کے الیکشن کی تیاریاں زوروں پر،تین جماعتیں میدان میں

لاہور (اپنے خبر نگار سے)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ملازمین کی یونین(سی بی اے)کے الیکشن کی تیاریاں عروج پر ، تین مختلف یونینزاس میں حصہ لے رہی ہیں،جن میں پی ایچ اے ورکر یونین،ایمپلائز ویلفےئر یونین اورپی ایچ اے ایمپلائزیونین شامل ہیں ،پی ایچ اے ورکر یونین کے صدر ملک محمد انور ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری حافظ ابرار احمد ہیں اس طرح ایمپلائز ویلفےئر یونین کے صدر مشتاق بھٹی ہیں ،اور جنرل سیکرٹری مولوی نذیر احمد ہیں تیسری یونین پی ایچ اے ایمپلائزیونین کے صدر محمد اشرف بلوچ جنرل سیکرٹری ملک افتخار احمد ہیں ادارے کے کل ووٹر کی تعداد 4000ہے اس میں ادارے کے گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 16تک کے ملازمین حصہ لیں گے اس حوالے سے موجودہ یونین کے جنرل سیکرٹری حافظ ابرار احمد نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابھی الیکشن کی تاریخ نہیں ملی ،دو دن بعد تاریخ کے سلسلے میں لیبر کورٹ جانا ہے ،جو تاریخ ملے گی ،اس دن پی ایچ اے کے ملازمین اپناووٹ کاسٹ کریں گے اور انشا اللہ جیت پی ایچ اے ورکر یونین کی ہو گی،کیونکہ ہماری یونین نے اپنے دور میں 3000سے زائد ملازمین کو ریگولر کروایا ہے جن میں مالی سے لے کر گریڈ11تک کے ملازمین شامل ہیں ،جتنے ایمپلائز کے کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں اتنے کام کسی دوسر ی یونین نہیں کروائے، پی ایچ اے ایمپلائزیونین کے جنرل سیکرٹری ملک افتخار کا کہنا تھا،کہ پی ایچ اے کے ملازمین ہمارے دل کی دھڑکن ہیں ،ہم ان سے پیار کرتے ہیں اور وہ ہم سے پیار کرتے ہیں اللہ نے چاہا تو جیت ہماری ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...