عمران خان صرف الزام تراشی کرتے ہیں ،ہمارے پاس ان کی نااہلی کے لئے مکمل ثبوت موجود ہیں:دانیال عزیز

عمران خان صرف الزام تراشی کرتے ہیں ،ہمارے پاس ان کی نااہلی کے لئے مکمل ثبوت ...
عمران خان صرف الزام تراشی کرتے ہیں ،ہمارے پاس ان کی نااہلی کے لئے مکمل ثبوت موجود ہیں:دانیال عزیز

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان صرف الزام لگا سکتے ہیں ،ہمارے پاس ان کی نا اہلی کے لئے مکمل ثبوت ہیں ،وہ کسی صورت بچ نہیں سکتے ، کسی بھی ایم این ایز کے خلاف قومی اسمبلی کی ممبر شپ ختم کرانے کے لئے سپیکر کے پاس ریفرنس دائر کیا جاسکتا ہے،شیخ رشید جان بوجھ کر سازش کے تحت الیکشن کمیشن میں گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کے خلاف شیخ رشید اور لطیف کھوسہ کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے میں بد نیتی شامل تھی ،الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے ریفرنس میں کسی قسم کا کوئی ثبوت جمع نہیں کرایا گیا ،زبانی کلامی الزام لگانے والے پہلے کی طرح اب بھی شرمندہ ہوں گے ،جبکہ شیخ رشید نے درخواست واپس لے لی ہے،عمران خان کی نااہلی کے لئے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ہم نے سارے ثبوت جمع کئے ہیں ، ٹی آئی کلچر فارن فنڈنگ کا سنگین مقدمہ عمران خان کے خلاف چل رہا ہے ،ہم اس حوالے سے ثبوت پیش کریں گے۔

مزید : اسلام آباد


loading...