لبرٹی مارکیٹ ایسو سی ایشن جشن آزاد شایان شان منائے گی،شیڈول جاری

لبرٹی مارکیٹ ایسو سی ایشن جشن آزاد شایان شان منائے گی،شیڈول جاری

لاہور (پ ر) لبرٹی مارکیٹ کے چیئرمین صفدر بٹ یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے ہفتہ تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا جس میں حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ تاجر بھی شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرجنرل سیکرٹری یاسر عباس بٹ، رانا اخلاق علی، نصیر احمد ، بابر ہیرو، ڈاکٹر نعیم ، ملک خالد ، بابر بھٹی، میاں مزمل ، چودھری امجد ودیگر بھی موجود تھے صفدر بٹ نے کہا کہ رواں سال لبرٹی مارکیٹ کے تاجروں نے پورا ہفتہ جشن آزادی کی تقریبات منانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مختلف تقریات کا انعقاد کیا جائے گا، 7اگست سے شروع ہونے والی تقریات کے پہلے مرحلے میں قرآن خوانی سے آغاز کیا جائیگا اس کے بعد مرحلہ وار یوم آزادی کے حوالے سے نوجوان اور تاجروں کو تقریبات میںآگاہ کیا جائیگا کہ کس طرح ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا تھا اور کیا کیا قربانیاں دی تھیں انہوں نے کہا کہ سات روزہ تقریات کے دوران سیمینارز، ریلیوں او مشعل بردار جلوسوں کا بھی اہتمام کیا جائیگا تقریبات میں نامور تاجر رہنماؤں اور حکومتی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائیگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...